16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:32
میکسیکو کے ساحلوں پر کچھووں کے ہزاروں بچوں کی پیدائش
میکسیکو…میکسیکو کے ساحل پر کچھووں کے دس ہزار سے زائد بچوں نے دنیا میں آنے کا جشن منانے کے لیے ایک ساتھ بحر الکاہل کا رخ کر لیا۔ میکسیکو کے سوبے اوکساکا کا یہ ساحل کچھووں کی افزائش کے لیے انتہائی موزوں ہے ۔ یہاں پیدا ہونے والے ہزاروں بچے آنکھ کھولتے ہی نئی دنیائیں دکھنے کے لیے سمندر میں اتر جاتے ہیں۔نومبر اور دسمبر میں میکسیکو کے 120 ساحلوں پر لاکھوں کی تعداد میں کچھوے پیدا ہوتے ہیں۔