تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:25

سر کے بَل سیڑھیاں چڑھنے کا نیاعالمی ریکارڈ

بیجنگ… این جی ٹی…سر کے بَل سیڑھیاں چڑھنا مشکل ہی نہیں خطرناک بھی ہے لیکن چینی نوجوانوں کے کیا ہی کہنے ہیں جنہوں نے یہ خطرناک کرتب دکھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ بناڈالا ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے گینز ورلڈ ریکارڈ اسپیشل شو کے موقع پر ژاؤ ژیالونگ اورلی لونگ لونگ نے سر کے بَل سیڑھیاں چڑھنے کا منفرد کرتب پیش کیا۔اس موقع پر لونگ نے سر پر خصوصی ہیڈ بینڈ پہن کر مسلسل 34سیڑھیاں پھلانگتے ہوئے اپنا نام گینز ریکارڈ بک میں درج کروالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.