تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:59

آئس اسکیٹنگ کرتی خاتون رپورٹر لائیو کوریج کے دوران منہ کے بل گر گئی

نیو یارک…این جی ٹی…لائیو نشریات کے دوران کسی بھی قسم کی غلطی یا حادثہ رونما ہو جائے تو وہ پھر پوشیدہ نہیں رہتا بلکہ پلک جھپکتے ہی دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچ جاتاہے۔کچھ ایسا ہی ہوا ایک امریکی چینل کی خاتون رپورٹر کے ساتھ جو اسکیٹنگ کرتی اپنی رپورٹ کی کوریج کر رہی تھی کہ اچانک اس کا جسمانی توازن بگڑ گیا اور وہ منہ کے بل آئس رنک پر گر گئی۔اس حادثے کے بعد اس کے ساتھ مو جود مہمان نے اسے پکڑکر اوپر اٹھایا جو ناصرف کسی مشکل کے بغیر دوبارہ کھڑی ہو گئی بلکہ مسکراتے ہو ئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.