22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:33
نیو یارک سٹی کامنفرد کیفے، ویٹرز گھر یلو ملازمہ کے روپ میں ویٹرز
نیویارک …این جی ٹی …دنیا بھر میں کیفے مالکان گاہکوں کو متوجہ کر نے کیلئے نت نئے اور انوکھے تھیم لے کر آتے ہیں جس کی ایک تازہ ترین مثال نیو یارک سٹی کا 'Maid Cafe'ہے جہاں گھر یلو ملازمہ کا روپ دھارے ویٹرز آپ کو خوش آمدید کہتی ہیں ۔ امریکا میں کھولے گئے اس جاپانی کیفے میں گاہکوں کی مہمان نوازی پر مامور خواتین ویٹرز کو گھر یلو ملازمہ کی طرح ایک جیسا لباس پہنایا گیا ہے ۔فلم اور ڈراموں میں میڈز (Maid)کا جو انداز پیش کیا جاتا ہے ُاس سے متاثر ہو کر اِس کیفے کے ذریعے حقیقت کا روپ دے دیا گیا ہے جسے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ اس کیفے کا رخ کر رہے ہیں۔