23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 13:17
جارجیا کے گلوبل ونٹر ونڈر لینڈمیں کریں دنیا بھر کی سیر
اٹلانٹا.......اب ایفل ٹاور جانا ہو یا پھر تاج محل کی سیرکرنی ہو دنیا بھر کی تمام شہرہ آفاق عمارتیں(ونڈرز آف دی ورلڈ)ایک ہی جگہ پہنچ گئی ہیں۔ امریکی ریاست جارجیاکے شہر اٹلانٹا میں گلوبل ونٹر ونڈر لینڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ اٹلانٹا کے علاقے ٹرنر فیلڈ میں واقع ونٹر ونڈرلینڈ میں روشنیوں سے سجے ماڈلز کی مدد سے نئی دنیا تخلیق کردی گئی ہے۔ کرسمس کی تعطیلات کی مناسبت سے کھولے گئے گلوبل ونٹر ونڈر لینڈ میں بھارت کے تاج محل سے لے کر پیرس کا ایفل ٹاور، اٹلی کے لیننگ ٹاور آف پیسا سمیت مصر کے اہراموں اور دیگر شہرہ آفاق عجائبات کے چینی لالٹینوں کی طرز کے شاندار ماڈلز نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔ اپنی نوعیت کایہ دلچسپ نظارہ ونٹر ونڈرلینڈ 5جنوری تک عوام کیلئے کھولا گیا ہے جہاں کا داخلہ ٹکٹ 25ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔