تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:10

شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز!!

لاس اینجلس …این جی ٹی …رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں یہ بات سنی تو سبھی نے ہوگی لیکن آج دیکھ بھی لیں۔جی ہاں امریکی شہر لاس اینجلس کے باسی اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں شہر کے آسمان پرایک شخص کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کے لئے شادی کا پیام لکھا نظر آیا۔پہلے تو آسمان پر رومانوی پیغام لکھا آیا اورپھر شادی کی پیشکش ،لڑکی بھی شاید اس انوکھے انداز سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکی اورفوراً ہی اقرار کر ڈالاجسے نوجوان نے بلا تامل آسمان پر تحریر کر ڈالا۔اس نوجوان کی شناخت تو نہیں ہو پائی لیکن سوشل میڈیا پرپورے شہر کی جانب سے اس جوڑے کو مبارک باد ضرور دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.