1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:8
جلدی جلدی پڑ ھ لیں ورنہ کتا ب خالی ہو جائے گی
بیونس آئرس…این جی ٹی…اچھی کتا ب کو جتنی با رپڑھا جا ئے مزاآتا ہے لیکن ایک کتاب ایسی بھی ہے جسے صرف ایک بار ہی پڑ ھا جاسکتا ہے ۔ارجنٹا ئن میں ایک ایسی کتاب شا ئع کی گئی ہے جس میں چھپے ہو ئے حروف وقت گزرنے کے ساتھ سا تھ غا ئب ہوناشروع ہوجا تے ہیں اوردو مہینوں میں کتاب میں صرف خا لی صفحا ت ہی رہ جاتے ہیں۔ اس کتا ب کی چھپا ئی میں ایسی خاص روشنا ئی استعما لی گئی ہے جو ہوا اور روشنی کے اثر سے بخا رات بن کر اڑنا شروع ہو جا تی ہے جس کے بعد رفتہ رفتہ سا ری تحریر غا ئب ہو جا تی ہے ۔ تو جنا ب اس کتاب کو خریدنے کے بعد دو مہینے کے اندر پڑھنا ضروری ہے ورنہ کچھ ہا تھ نہیں آئے گا ۔