1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:49
بچہ گا ڑی ہے یا ریسنگ کا ر ٹ!!
لندن …این جی ٹی …بچوں کوپرام میں بٹھاکر آہستہ اور دھیا ن سے چلا جا تا ہے لیکن بر طا نیہ میں ایک ابا میاں نے بچہ گا ڑ ی کو تیز رفتار ریسنگ کارٹ میں تبدیل کردیا ہے ۔33 سالہ کولن فرزے(Colin Furze)نے عام پرام میں انجن اور گیئر لگا کر اسے دنیا کی تیز رفتار ترین پر ام بنا دیا ہے جو پچا س میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دو ڑ سکتا ہے۔ اس پر ام کو چلانے کے لیے ہا تھوں کی طا قت نہیں لگا نی ہو تی بلکہ یہ کسی گا ڑی کی طرح پٹرول انجن کی طاقت سے چلتا ہے تا ہم اس کی رفتار کو قابو میں رکھنا ضر وری ہے ورنہ کو ئی حا دثہ بھی ہو سکتا ہے ۔