4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:51
شیشے کو تراش خراش کر تعمیر کیا گیا انوکھا اور دلکش گھر
روم …این جی ٹی …شیشے کو انتہائی نازک مانا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود بھی چند ایسے آرٹسٹ موجود ہیں جو اس کے ذریعے بہترین کاریگری میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والے کارلونامی آرٹسٹ بھی چند ایسے ہی ماہر کاریگروں میں سے ایک ہیں جس نے شیشے کو تراش خراش کر ایسا شفاف شیش محل تیارکیا ہے کہ دیکھنے والوں کی عقل دَنگ رہ جاتی ہے ۔دو منزلوں پر مشتمل اس حسین شیشے کے گھرکا فرش 7mmموٹے شیشے سے تعمیر کیا گیا ہے جہاں تک جانے والی سیڑھیاں بھی مکمل طور پر شیشے کی بنی ہوئی ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اس گھر میں بیڈ، ٹیبل ، کھڑکیاں، دروازے، چھت اور یہاں تک کہ کچن کی سامان چولھا ، پتیلیاں اور کپ بھی شیشے کے ہی ہیں۔