4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:7
ہزاروںLED لائٹس سے تیار کئے گئے دیدہ زیب تھری ڈی شاہکار
ٹوکیو…این جی ٹی …جاپان کے ایک ماہر آرٹسٹ نے ہزاروں LEDلائیٹسں کی مدد سے منفرد تھری ڈی مجسمے تیار کئے ہیں جو انتہائی دلکش اور دیدہ زیب ہیں۔چھت سے لٹکے ہوئے ان مجسموں میں آرٹسٹ نے LEDلائیٹوں کو اس مہارت سے تر تیب دیا ہے کہ روشن کرنے پروہ ایک مکمل تھری ڈی مجسمے کی شکل میں ستاروں کی مانندجگمگاتے نظر آتے ہیں۔فن کارنے اپنے تھری ڈی مجسموں میں انسان ، پرندوں اورجانوروں کے کئی انوکھے دیو ہیکل نمونے نمائش کیلئے پیش کئے ہیں جن پر بکھری رنگ بر نگی روشنیوں نے انہیں خوبصورت فن پا روں میں ڈھال دیاہے۔