5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:15
جنجر بریڈ سے گاؤں کا مکمل ما ڈل تیار کر نے کا عالمی ریکارڈ قائم
نیویارک… این جی ٹی… جنجر بریڈ کھا نے میں تو لذیذ ہو تی ہی ہے لیکن امریکہ میں ایک ماہر شیف نے جنجر بریڈسے گاؤں کا ایک مکمل ما ڈل تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ دس مہینوں میں تیار کیا گیا یہ جنجر بریڈ ولیج سو اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہو اہے جس کی تیار ی میں5 سو پونڈ جنجر بر یڈ کے ساتھ ساتھ لاتعداد جیلی ،آئس،کینڈی اور چاکلیٹ کا بھی استعمال کر کے اسے دلکش بنایا گیا ہے۔