تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:57

فرانس کا انوکھا ہوٹل جہاں قیام کیلئے کمرے نہیں، بلبلے موجود ہیں

پیرس… این جی ٹی…یوں توآپ نے دنیا میں کئی خوبصورت اورمنفرد ڈیزائن کے لگژری ہوٹل دیکھے ہونگے لیکن فرانس میں تو ایک ایسا انوکھاہوٹل موجود ہے جہاں رہنے کیلئے کمرے نہیں بلکہ بلبلے موجود ہیں۔ جی ہاں، Attrap'Rvesنامی یہ منفرد ہوٹل سر سبزوادی میں گھنے درختوں کے بیچ و بیچ واقع ہے جہاں آنیوالے افراد نہ صرف دلکش قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ دائرے کی شکل کے شفاف بلبلے نما کمروں میں رہائش اختیار کرتے ہیں۔پلاسٹک سے بنے ان کمروں میں بیک وقت دو افراد کے رہنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ ایک رات قیام کیلئے100پونڈرقم کی ضرورت ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.