6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:35
سیکورٹی گارڈکے فرائض سرانجام دینے والا روبوٹ
نیویارک …این جی ٹی …امریکا کی ایک معروف کمپنی نے ایک ایسا ربورٹ تیار کیا ہے جس کے ہو تے ہو ئے آ پ کو کسی سیکورٹی گارڈ کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خود سیکورٹی گارڈ کی خدمات سرانجام دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ روبوٹ اپنی نوعیت کا پہلا ربورٹ ہے جو با آسانی ایک سے دوسری جگہ حرکت کرکے اپنے اندر مو جود سینسرز،کیمروں ،مائیکرو فون اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے لیس خصوصیات کی بدولت اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہو ئے پل پل کی رپورٹ اپنے ساتھ رابطے میں مو جود کمپنی کو فراہم کر تا ہے اور تازہ ترین حالات سے آگاہ کر تا ہے۔ 5فٹ بڑا اور 3سو پونڈ وزنی یہ روبوٹ چھٹی یا تھکے بغیر 24 گھنٹے سیکورٹی فراہم کر سکتا ہے۔