10 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:0
پاؤ ں کا انگوٹھا چوسنے کا شوقین ننھا سفید ٹائیگر
لندن… این جی ٹی…چھوٹے بچوں کا انگوٹھا چوسنا تو ایک عام سی بات ہے لیکن اب اس ننھے ٹائیگر نے بھی یہ عادت اپنا لی ہے۔جی ہاں برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں موجود سفید شیر کا یہ ننھا بچہ فارغ اوقات میں اپنے پاؤں کا انگوٹھا چوستا رہتا ہے۔اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کھانے کو کچھ نہیں دیا جاتا بلکہ اس چھوٹو میاں کے خوب ناز اٹھائے جاتے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ شوق کا کوئی مول نہیں تو یہ ٹائیگر بھی اس انوکھے شوق میں مبتلاہے۔