14 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:21
فلوریڈ امیں62سال پرانا واٹر ٹاور فورک لفٹ کے ذریعے گرادیاگیا
نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست فلوریڈا کے ہالینڈیل بیچ پر 1951ء سے قائم62سال قدیم واٹر ٹاور فورک لفٹ کے ذریعے زمین پر گرادیا گیا۔خستہ حالی کے شکار اس واٹر ٹینک میں2لاکھ گیلن پانی اسٹور کیا جاتا تھا۔اس واٹر ٹاور کو تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر خالی کرکے سکھادیا گیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز اس کی 6 ٹانگیں کاٹنے کے بعد فورک لفٹ کے ذریعے کھینچتے ہوئے اسے زمین بوس کردیا گیا۔