17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:44
اب پینٹنگ کے لئے کیل اور دھاگے کا استعمال
پیرس… این جی ٹی…دنیا میں شاید ہی ایسا کوئی شخص ہو جسے شہرت کی خواہش نہ ہو اور اس کے لئے کئی پاپڑ بھی بیلے جاتے ہیں لیکن کامیاب وہی کہلاتا ہے جو کچھ انوکھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔اس فرانسیسی آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو پینٹنگ کے لئے کلرز اور برش کے بجائے کیلوں اور دھاگے کا ستعمال کرتا ہے۔پہلے تو یہ نوجوان کیلوں کو ہتھوڑی کی مدد سے کینو س پر ٹھو نکتا ہے اور پھر ان پر ایسی ترتیب سے دھاگے لپیٹتا ہے کہ شاندار پورٹریٹ بن کر سامنے آجاتے ہیں۔