17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:0
قوس و قزاح کے رنگو ں سے مزین دلکش پینسلیں
لندن… این جی ٹی…یوں تودنیا بھر میں بچے پینسل کی نوک باریک کرنے کیلئے بڑے شوق سے انہیں تراشتے ہیں لیکن ایک ماہر آرٹسٹ نے بچوں کیلئے ایسی پینسل تیار کر لی ہے جو ویسے تو ایک عام سی پینسل ہے لیکن اسے تراشنے پر قوس وقزاح کے رنگ بکھر جاتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان آرٹسٹ نے ناکارہ رنگ برنگے پیپرز کی چھ تہوں سے ان پینسلوں کو بنایاہے جسے تراشتے ہی اس کے چھلکوں میں قوس و قزاح کے رنگ بکھرنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس پینسل کے چھلکوں کو کوڑے میں پھینکنے کے بجائے ننھے بچے پینٹنگ میں استعمال کرتے ہوئے پھول اور سینیریز بنا کر آرٹ کا مظاہرہ بھی پیش کر سکتے ہیں۔