تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:23

ایشیائی باشندوں میں چاکلیٹ کی مانگ میں اضافہ

نیویارک…این جی ٹی…بین الاقوامی محققین نے ایک حالیہ مطالعے سے اندازہ لگایا ہے کہ اگلے چند سالوں میں سونے کی طرح چاکلیٹ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی کیونکہ ایشیائی باشندوں میں چاکلیٹ کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔دنیا بھرکی چاکلیٹ کنفیشریز اور ریسرچ اداروں کے مطابق چاکلیٹ کے دیوانے ابھی سے اپنے لیے چاکلیٹ کے ذخائر جمع کرنا شروع کردیں کیونکہ اگلے 50سالوں میں چاکلیٹ عام آدمی کی خرید سے باہر ہوگی۔ماہرین کے مطابق جن ممالک میں Cocoaاگایا جاتا ہے وہاں کسانوں کو زائد محنت کی اُجرت اور ترغیبی آسائشات نہیں ملتیں جس کے باعث اب وہ اس کام سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے شہروں کا رُخ کرنے پر مجبورہوگئے ہیں۔دوسری جانب زراعتی شعبے میں Cocoaکی فصل کو دیگر کارآمد اشیائے تجارت جیسے کے پام آئل وغیرہ کے ساتھ شدید مقابلے کا سامنا ہے اور زیادہ رقبے پر اہم تجارتی اشیاء کی پیدوار کو ترجیح دی جانے لگی ہے۔اس بارے میں تحقیقی اداروں کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چاکلیٹ کا استعمال اس کی پیداوار کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پچھلی ایک دہائی میں صرف چین میں اسکا استعمال دوگنا ہوگیا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے سالوں میں چاکلیٹ بھی صرف امراء کے منہ میں مٹھاس گھولتی نظر آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.