22 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:48
چین :آئس اینڈ اسنو فیسٹیول ، برف سے مجسمہ سازی کا14واں سالانہ مقابلہ
بیجنگ…چین کے سرد ترین شہر ہربن میں30واں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کرینگے۔5جنوری کو شروع ہونے والے اس فیسٹیول سے قبل برف سے مجسمہ سازی کے14ویں سالانہ مقابلوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کرنے کے اس مقابلے میں کئی ممالک کی20ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اورماہر آرٹسٹ ایک دوسرے کے دوبدو نظر آرہے ہیں۔اس مقابلے میں شامل ٹیموں کو Songhuaنامی جمے ہوئے دریا سے برف لیکراُسے تراش خراش کرچار دنوں میں ایسا مجسمہ تخلیق کرنا ہوتا ہے جو ناصرف دو لوگوں کے قد کے برابرہو بلکہ اسکا وزن بھی دو ٹن تک ہو۔