23 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:31
ترکی میں شدید سردی کے باعث منجمد جنگلی گدھوں کوبچا لیاگیا
استنبول… این جی ٹی… شدیدسردی کے موسم میں جہاں انسانوں کو کافی مشکلات درپیش آتی ہیں وہیں بے زبان جانور وں کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بے چارے اپنے بچاؤ کے لئے کچھ نہیں کر پاتے۔گزشتہ دنوں ترکی کے ایک گاؤں میں پانچ جنگلی گدھوں کو ایسی حالت میں پایا گیا جب وہ شدید سردی اور برف باری کے باعث منجمد ہو چکے تھے اور مرنے کے قریب تھے۔ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر انہیں ایک ٹرک کے ذریعے محفوظ مقام تک پہنچایا لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ایسے نہ جانے کتنے ہی جانور ہر سال سردی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔