تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:17

بدین: بازوؤں سے محروم باہمت اور پرعزم نوجوان

بدین …ہمارے معاشرے میں ایسے افراد بھی ہیں جو جسمانی معذوری کے باوجود عزم و ہمت کی مثال ہیں۔ بدین میں بھی دونوں بازوٴں سے محروم ایک ایسا ہی نوجوان ہے جو بہت حوصلے اور عزم سے زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کررہا ہے۔18 سالہ خلیل پیدائشی طور پر ہی دونوں بازووٴں سے محروم ہے، مگر اس نے اپنی معذوری کو خود پر کبھی غالب نہیں آنے دیا، وقت کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے عزم و حوصلے سے اس محرومی کو شکست دے دی۔ وہ اپنے پاوٴں سے ہاتھوں کا کام لیتا ہے، ٹی وی پہ چینل بدلنا ہو یا موبائل اور کمپیوٹر کا استعمال اسے ہر کام میں مہارت حاصل ہے۔خلیل اپنے پیروں کی انگلیوں سے بہت سے ایسے کام بھی کرلیتا ہے جو عام افراد نہیں کرسکتے۔ کھانے پینے کے لیے اسے کسی کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھنے کی عادت نہیں ہے نہ ہی وہ چلنے پھرنے کے لیے کسی سہارے کا محتاج ہے۔ خلیل کو بننے سنورنے کا بھی شوق ہے اور حصول علم کی لگن بھی اسے بے چین کیے رکھتی ہے۔ اس کی اسی ہمت نے والدین کوبھی حوصلہ دے رکھا ہے۔
خلیل کے والد محمد حسن کا کہنا ہے کہ وہ بہت ہی ہمت والا ہے، اس نے معذوروں کے اسکول میں بھی داخلہ لے رکھا ہے مگر گاڑی اسے لینے نہیں آتی، سارے کام خود کرتا ہے۔
خلیل نے اپنی معذوری کو کبھی مجبوری نہیں بننے دیا ہے، تاہم معاشرتی بے اعتنائی کبھی کبھی اسے اداس ضرور کر دیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.