تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:35

کراچی :نئے سال کا تحفہ، میری ٹائم میوزیم میں ڈولفن اور پانی کی بلی آگئی

کراچی…نئے سال کا تحفہ کراچی والوں کا انتظار کررہا ہے میری ٹائم میوزیم میں۔جی ہاں انسان دوست کہلائی جانے والی ڈولفن اور پانی کی بلی آگئی ہیں۔ جن کی ویڈیوز تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی، لیکن اب آپ کا ہوسکتا ہے ڈولفن سے آمنا سامنا۔ زبردست کرتب دکھاتی ڈولفنزاپنے ٹرینر کے اشاروں کو خوب سمجھتی ہیں، کیونکہ ن کی دو سال تک خوب تربیت کی ہے، رشین بلوگا، سفید ڈولفن، تو پہلے سے ہی یہاں موجود تھی اب رشیا سے سی لائن اور بوٹل نوز ڈولفن بھی یہاں لائی گئی ہیں ۔بات ہو جمپنگ یاڈائیولگانے کی۔ یا پھر فٹ بال سے کھیلنے کی، بس انگا کا ایک اشارہ ہی کافی ہے۔ آوازیں نکال کر یہ بتاتی ہیں کہ اب انہیں بھوک لگی ہے۔پاکستان میں یہ ڈولفن شو اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد شو ہے لیکن شائقین جنوری کے پہلے ہفتے تک کا انتظار کریں۔ بیلگو 10 سال کی ہے، ڈولفن 8 اور سی لائن 11 سال کا۔یہ سرد پانی میں رہنے کے عادی ہیں اور انہیں یہی قدرتی ماحول یہاں بھی دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قدرت کی حسین مخلوق کو دیکھ کر حیرت ضرور ہوتی ہے کہ یہ بے زبان کیسے انسان کی باتیں سمجھ جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.