25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 16:5
برطانوی نے اسپورٹس کار کے ایگزاسٹ پائپ سے ٹرکی روسٹ کرڈالا
لندن…برطانوی شخص نے اسپورٹس کار کے ایگزاسٹ پائپ سے نکلتی آگ پر ٹرکی روسٹ کرڈالا۔ دنیا کا مہنگا ترین ککر یا پھر ذہانت کا بہترین استعمال۔ برطانوی شخص نے شاندار اسپورٹس کار لیمبورگنی کے ایگزاسٹ پائپ سے نکلتے آگ کے شعلوں پر ٹرکی روسٹ کرڈالا۔ برطانوی شخص نے پرتعیش گاڑی کے ایگزاسٹ پائپ سے نکلتے آگ کے شعلوں پر ٹرکی روسٹ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔ 3لاکھ پاوٴنڈ مالیت کی لیمبورگنی کے ایگزاسٹ پائپ کو ککر بناتے ہوئے لندن سے تعلق رکھنے والے ٹم برٹن نے اس پر ٹرکی روسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ لیمبورگنی ایونڈور کے مالک نے انجن کو ریس دے کر اس کی رفتار 9ہزار ریوز پر پہنچا دی جس کے نتیجے میں ایگزاسٹ پائپ سے آگ کے شعلے نکلنے لگے اور ٹم برٹن نے کھانچے پر لگے ٹرکی کو اس پر پوری طرح روسٹ کرلیا۔