تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:31

گلابی رنگ کی دلدادہ خاتون نے اپنی پوری دنیا گلابی رنگ میں بدل ڈالی

لاس اینجلس… این جی ٹی…پسندیدہ رنگ تو ہر کسی کا ہوتا ہے لیکن یہ خاتون تو سب سے ہی نرالی ہیں جنہوں نے گلابی رنگ سے جنون کی حد تک محبت میں اپنے پالتو کتے تک کو گلابی رنگ دیا۔امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی46سالہKitten Kay Seraگلابی رنگ سے اس قدر لگاؤ رکھتی ہیں کہ انکے گھرکی کھڑکیاں ،بیڈشیٹس ، پردے ،جوتے،کپڑے حتیٰ کے بیگز سمیت ہر استعمال کی شے گلابی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سیرا ٹیلیوژن پرپروگرام بھی وہی دیکھتی ہے جس میں گلابی رنگ نمایاں ہو ۔سیراکے جنون کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی کے انتقال پر بھی گلابی رنگ کے کپڑے پہن کر جانے کو ترجیح دیتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.