4 جنوری 2014
وقت اشاعت: 0:17
دنیا کا سب سے مہنگا ترین پینٹ برش
نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست Florida میں ایک ایسی مصورہ بھی ہیں جو اپنی پینٹنگز بنانے کیلئے برش کے بجائے جیٹ انجن سے نکلنے والی ہوا اور تپش کا استعمال کر تی ہیں ۔ہو گئے نہ حیران جی ہاں یہ طریقہ مصوری نا صرف مہنگا بلکہ دنیا کا سب سے مہنگا پینٹ برش بھی ہے جس میں کینوس کو چلتے جہاز کے انجن کے آگے کھڑا کر دیا جاتا ہے۔آرٹسٹ کینوس پر کلرز کو پھینکتی ہے جو جہاز کے انجن سے نکلنے والی ہوا اور تپش کے ذریعے کینوس پر خود بہ خود سیٹ ہو کرشاہکار کی صورت میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔