تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:51

چھپن چھپائی کھیلنا مہنگا پڑ گیا، 11سالہ بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی

اوتاہ…این جی ٹی…عام طور پر دنیا بھر میں بچے جب بھی آپس میں چھپن چھپائی کھیلتے ہیں تو ایسی جگہ چھپنا پسند کر تے ہیں جہاں ان کو کھیل ختم ہونے سے قبل کو ئی بھی تلاش نہ کر سکے۔ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست Utah میں جہاں ایک گیارہ سالہ لڑکی گھر میں چھپن چھپائی کھیلنے کے دوران واشنگ مشین کے اندر چھپ گئی لیکن کھیل ختم ہو نے کے بعد وہاں سے نکلنا ہی دشوار ہو گیا۔ 90 منٹ تک یہ بچی مشین میں پھنسی رہی جسے کسی نقصان کے بغیر وہاں سے نکالنے کیلئے آخر کار فائر فائٹرز کو بلایا گیا جو اسے وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.