تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 جنوری 2014
وقت اشاعت: 19:48

انسانوں کی دیکھا دیکھی اونٹوں نے بھی کشتیاں شروع کر دیں

راجن پور…انسانوں کی دیکھا دیکھی اونٹوں نے بھی کشتیاں شروع کر دیں۔ راجن پور میں زبردست دنگل ہواجس میں بھورا نے ساون کو چت کر کے میدان مار لیا۔راجن پور میں اونٹوں کی لڑائی کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ بھورا نے ساون کو پچھاڑ کر میدان مار لیا۔موسم سرما آتے ہی راجن پور کے لوگوں کے پسندیدہ کھیل ” اونٹ دنگل“ کے مقابلے شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ مقابلے ضلع کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے منعقد ہوتے رہتے ہیں ۔ شائقین کی بھی بڑی تعداد ان مقابلوں سے محظوظ ہوتی ہے۔راجن پور کے علاقے کوٹلا حسن شاہ میں اونٹ کشتی کے مقابلے ہوئے۔116 اونٹ اکھاڑے میں اترے، 58 جوڑ پڑے، کئی اونٹوں نے مدمقابل کو پچھاڑ دیا تو کئی اونٹ اکھاڑا چھوڑ کر بھاگ گئے۔سب سے بڑا مقابلہ بھورا اور ساون کے درمیان ہوا، بھورا نے ساون کو چت کردیا، راجپوت نے مکھیا کو پچھاڑ کر دوسری اور اور مرلی نے مکھن کو اکھاڑے سے بھگا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، جیتنے والے اونٹ کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.