17 جنوری 2014
وقت اشاعت: 14:47
سوئیڈن :چاندی کی کان کو ہو ٹل میں تبدیل کردیا گیا
اسٹاک ہوم …این جی ٹی …دنیا بھر میں کو ئی بھی فرد زیر زمین اندھیرے میں کان کے میں جانے کی خواہش نہیں رکھتا۔ لیکن سوئیڈن میں ایک ایسی چاندی کی کان ہے جس میں لوگ ایک رات گزارنے کیلئے منہ مانگے دام دینے کیلئے تیار ہیں ۔گھبرائیں نہیں کیونکہ یہ کان تو ہے لیکن اسے ایک پر کشش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس قدیم چاندی کی کان کو جدید آرائش کے بجائے ایک پرانے انداز کے گھر میں سجاکر ہو ٹل کے روپ میں بنا دیا گیا ہے جس میں نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی WiFiکی سہولت لیکن اس کے باوجود دنیا بھر سے ایڈونچر کے شوقین افراد اس میں کم سے کم ایک رات گزارنا چاہتے ہیں۔ اس کان ہو ٹل میں پہنچنے کیلئے ایک لفٹ کے ذریعے پانچ منٹ تک کا سفر طے کر کے زمین کی گہرائی میں جانا پڑتا ہے جہاں الگ الگ کمرے نہیں بلکہ ایک ہی ہال میں فرنیچر لگا کر رہائش کے قابل بنا یا گیا ہے جو جدید سہولیات اور دلکش آرائش کے بغیر بھی مقامی افراد اورسیاحوں کی توجہ کا مر کز بن گیاہے۔