19 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:5
روسی نوجوان کا برف پگھلانے کا انوکھا انداز!!
ماسکو…این جی ٹی …کچھ لوگوں کو عام سے کام بھی الگ انداز میں کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ایک روسی نوجوانوں نے جمی ہوئی برف پگھلانے کا ایسا انوکھا انداز اپنایا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔جیسے ہی برف کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالا گویا بھونچال ہی آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ابلتا ہوا پانی پورے کچن میں پھیل گیا۔یہ تو نہیں معلوم کہ ان منچلے نوجوانوں کا اس تجربے کے پیچھے مقصد کیا تھا مگر یہ نظارہ ہے کمال کا۔