19 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:5
دونوں بازوؤں سے محروم باہمت کار ڈرائیور
وارسا…این جی ٹی …پولینڈسے تعلق رکھنے والا 28سالہ برٹیک اوسٹولوسکی پانچ سال قبل ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو کر اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہو گیا تھالیکن پھر بھی اس نے ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا۔اس باہمت نوجوان نے بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود نہ صرف کارڈرائیونگ میں مہارت حاصل کر لی ہے بلکہ پیٹرول گاڑی میں بھرنے سے لے کر لاک لگانے اور سیٹ بیلٹ تک پیروں سے باندھنا بھی خوب اچھی طرح سے جانتا ہے۔دونوں پیروں سے گاڑی میں چابی لگا کراُسے اسٹارٹ کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرتا یہ ماہر ڈرائیور اس مہارت اور پراعتمادی سے اپنے پیروں سے اسٹیرنگ گھماتاہے کہ دیکھنے والے حیران تو ہوتے ہیں ساتھ ہی ساتھ ا سکی ہمت کی داد بھی دئیے بغیر نہیں رہ پاتے ۔ٹھیک کہتے ہیں ہمت اور حوصلہ ہو تو انسان بڑی سے بڑی محرومی پر بھی قابو پا لیتا ہے۔