19 جنوری 2014
وقت اشاعت: 11:26
دبئی میں آئسکریم کو کپ میں ڈالنے سے قبل گولائی بنانے کا منفرد طریقہ
دبئی…یہ کوئی آئس کریم سے کھیلے جانے والا نیا گیم نہیں بلکہ دبئی کے ہوٹل میں آئسکریم کی گولائی بنانے کا منفرد طریقہ ہے۔ یہ نو جوان دکاندار گاہکوں کو آئسکریم دینے سے قبل اسے گیند کی طرح ہوامیں اچھال کر اس کو گولائی میں لاتے ہیں اور پھر کپ میں ڈال کر پیش کر تے ہیں۔ان نو جوانوں کی مہارت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ یہ چمچ میں آئسکریم ڈال کر اسے جب ہوا میں اچھاتے ہیں تو آئس کر یم حیرت انگیز طور پر زمین پر بالکل بھی نہیں گرتی اور گیند کی طرح واپس ان کے چمچ میں ہی آتی ہے۔