تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جنوری 2014
وقت اشاعت: 0:13

خونخوار جانور ریچھ اور انسا ن کی حیر ت انگیز دو ستی

نیویارک… این جی ٹی… ریچھ کا شما ر دنیا کے چند خطر ناک ترین جانوروں میں ہو تاہے جو چند لمحوں میں انسانوں کو اپنا نوالا بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان خطرات کے باوجوامریکامیں ایک شخص ایسا بھی موجود ہے جس کی ناصرف ریچھوں کے ساتھ گہری دوستی ہے بلکہ یہ اکثر ساتھ ریسلنگ کرتے بھی پائے جاتے ہیں۔امریکی ریاست اُتاہ کے شہر ہیبر سٹی سے تعلق رکھنے والے 71سالہ ڈوگ سیوس اوراُسکے ریچھوں بارٹ دی بےئر ٹو، ہنی بمپ اور ٹینک کے درمیان گہری انسیت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سیوس کے ہاتھوں ہونے والی ان ریچھوں کی سالوں کی پرورش،تربیت اوراسکی بے لوث محبت ہے۔550سے650کلوگرام وزنی اور 6سے9فٹ قد کے حامل ریچھوں کو سیوس نے بیحد مہارت سے تربیت دی ہے جس کے تحت یہ کئی ہالی ووڈ فلموں کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔بےئر وہسپرر کے نام سے مشہور سیوس اپنے ان تربیت یافتہ پالتو ریچھوں کے گلے لگتے، کھیلتے اور ساتھ تیر اکی کر تے نظر آتے ہیں بلکہ اکثر ان خونخوار جا نورکے جبڑ وں میں سر ڈالتے ہوئے بھی نہیں گھبر اتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ خطرناک ریچھ اُنہیں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.