23 جنوری 2014
وقت اشاعت: 7:18
سائبیریا: برف سے مجسمہ سازی کاسالانہ میلہ
ماسکو… روس میں برف کا میلہ سج گیا، برف سے بنے مختلف اشکال اور سائز کے مجسموں نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔روس کے علاقے سائبیریا میں برف کے مجسموں کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول "دی میجک آئس آف سائبیریا "میں 5 ملکوں کی 25 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔فیسٹول میں 2 کیٹیگریز آئس اور اسنو میں برف سے مجسمہ سازی کے مقابلے ہوں گے۔ جن میں انسانوں ، جانوروں اور مختلف عمارات کے مجسمے بنائے جائیں گے۔