تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 7:20

براہِ راست نشریات کے دوران شیر نے خاتون رپورٹر کے چھکے چھڑا دئیے

لندن… یوں تو نیوزرپورٹرز کا کام لوگوں تک بروقت اور درست خبریں پہنچانا ہوتا ہے لیکن کبھی کبھار ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ خبر پہنچانے والے خود ہی خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ اس امریکی خاتون رپورٹر کے ساتھ ہوا جو شیر کے پنجرے کے ساتھ لائیو رپورٹنگ کیلئے موجود تھیں کہ اچانک ہی شیر ان کے بلکل قریب آگیا۔کچھ دیر کے لئے تو خاتون کے اوسان خطا ہو کر رہ گئے لیکن اس بات کا ادراک ہوتے ہی جان میں جان آئی کہ دونوں کے درمیان میں لوہے کا مضبوط پنجرہ حائل ہے اور اس کے بعد خوب قہقہے لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.