29 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:14
چینی نو جوانوں کی دریا پر دل کھول کر آئس اسکیٹنگ
بیجنگ… این جی ٹی…دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں ایک طرف سرد موسم سے زندگی تھم سی گئی ہے وہی چین میں ایسے زندہ دل اور من چلے بھی موجود ہیں جنھوں نے اس موسم میں بھی لطف اندوز ہو نے کا کوئی موقع ہاتھ سے نکلنے نہیں دیا اور جمے ہوئے دریا پر آئس اسکیٹنگ کا اہتما م کر دیا۔ایک وسیع وعریض رقبے پر پھیلا یہ دریا جو تقریباً پورا سال ایک حسین نظارہ پیش کر تا نظر آتا ہے اس سرد مو سم میں اس کاپانی ایسا جماکہ دریاکا نا م ونشان ہی ختم ہو گیا۔چینی نو جوانوں نے اس ہموار جمے ہو ئے دریا کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے پاؤں میں رولر اسکیٹس پہن کر ایک یاد گار تفریح کی۔