29 جنوری 2014
وقت اشاعت: 6:27
انٹرنیٹ پر محبت کا جادو،امریکی خاتون کی بھارتی کسان سے شادی
نئی دہلی…انٹر نیٹ پر ہونے والی محبت کا جادو رنگ لے آیا۔ امریکی خاتون نے بھارت کے دور دراز گا وٴں پہنچ کرکسان سے شادی کر لی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ خاتون ایڈریانا 25 سالہ بھارتی شہری مکیش کمار کی محبت میں گرفتار ہو کر امریکا کی رنگارنگ اور پرتعیش زندگی چھوڑ چھاڑ کر ہریانہ کے قریبی دیہات جا پہنچیں۔دونوں کی شادی ہو گئی۔ایڈریانا یہاں روایتی دیہاتی خاتون بن گئی ہیں،بر تن مانجھتی ہیں، جھاڑو پونچھا اور دیگر کام کاج کر تی ہیں ۔ سچ ہی کہتے ہیں محبت اندھی ہو تی ہے۔