29 جنوری 2014
وقت اشاعت: 9:25
اسپرے پینٹس سے شاہکار پینٹنگز تخلیق کرنیوالا اسٹریٹ آرٹسٹ
سیول …این جی ٹی …عام طور آرٹسٹ ایک تصویر کو کینوس پر اتارنے کے لیے پینٹ برش،مارکرز،کلر پینسل یا پھر فریمز کا سہارا لیتے ہیں تاہم ایک آرٹسٹ ایسا بھی ہے جسے ان سب اشیاء کی کوئی ضرورت نہیں۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا یہ اسٹریٹ آرٹسٹ اپنی پینٹنگز تخلیق کرنے کے لیے مختلف اقسام کے برش کا سہارا نہیں لیتا بلکہ اسپرے پینٹس کی مدد سے ہی اپنے فن کا اظہار کرتا ہے۔ اس فنکار کی تخلیق کی گئی پینٹنگز ناصرف ایک ماسٹر پیس کی تمام جزئیات اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتی ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو دنگ کردینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔