تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:5

امریکہ میں دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ تیار ی کے مراحل میں

کینساس… این جی ٹی…امریکی شہر کینساس میں دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ بنانے کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ کینساس سٹی کے ایک واٹر پارک میں 17منزلوں پر مشتمل Verrucktنامی اس خطرناک واٹر سلائیڈ کے اوپر پہنچنے کیلئے264سیڑھیاں چڑھنی پڑیں گی جسکے بعد اس پربیٹھا شخص 65میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب سفر کرتے ہوئے پانی میں گِرے گا۔ ماہر انجینئرز کی زیرِ نگرانی بننے والی اس سلائیڈ کو 23 مئی کوعوام کیلئے کھول دیاجائیگا۔واضح رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ کا اعزاز برازیل کی واٹر سلائیڈ کے پاس ہے جو 134.5فٹ بلند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.