30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 3:5
پلاسٹک کے لیگو بلا کس سے تیار کر دہ منفرد ڈیجیٹل گھڑی
نیویارک… این جی ٹی…مایہ نا ز ریوبک کیوب کے کھلاڑیHans Andersson نے ایک ایسی جد ید اور منفرد ڈیجیٹل گھڑی تخلیق کی ہے جسے ریوبک کیوب(Rubiks Cube) کی ظاہری شکل سے متاثر ہو کر پلاسٹک کے لیگو بلا کس سے تخلیق کیا گیا ہے۔ سیاہ اور سفید لیگو بلاکس سے تیار کر دہ یہ ڈیجیٹل گھڑی ریوبک کیوب کی طرح حرکت کر تی ہے جس سے اعداد سامنے ظاہر ہو کر وقت سے آگاہ کرتے ہیں ۔ پانچ تہوں پر مشتمل اس ڈیجیٹل گھڑی کی ہر تہہ پرنصب لیگو بلاکس 360ڈگری کے زاویے پر گردش کر تے ہیں اور اسی طریقہ کار کے ذریعے درست ٹائم ظاہر ہو جاتاہے۔