تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:15

امریکی چڑیا گھر میں ننھے گوریلا کی پہلی سالگرہ کا جشن

نیویارک …این جی ٹی …امریکی ریاست اوہائیو کے سنسناٹی چڑیا گھر میں ننھے گوریلا کی پہلی سالگرہ منائی گئی۔گزشتہ برس پیدا ہونے والے گلیڈیز نامی ننھے گوریلے کو سالگرہ کے موقع پر شاندار کیک سمیت ،کھلونے اور کئی تحفے تحائف بھی دیے گئے۔اس موقع پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بھی بھرپور خوشی منائی،اس گوریلے کو اس کی ماں کی جانب سے لاوارث چھوڑ دینے کے بعد انتظامیہ نے خود پرورش کی ہے۔دوسری جانب جانب اس ننھے گوریلے اور اس کے ساتھیوں کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا جو کیک دیکھتے ہی ایسے بے تاب ہوئے کہ فوراً اس پر جھپٹ پڑے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.