30 جنوری 2014
وقت اشاعت: 8:15
خوشبو کا اسپرے کرکے وقت بتانے والی انوکھی گھڑی
نیویارک …این جی ٹی …ایک تیر سے دوشکار کا محاورہ اس انوکھی گھڑی پر صادق آتا ہے جو ہندسوں کے بجائے اب خوشبو کا اسپرے کرکے ٹائم بتائے گی۔ امریکی ماہرین کی تیار کردہ منفرد شکل اور سوئیوں یا ہندسوں سے عاری اپنی نوعیت کی یہ پہلی اسمارٹ واچ مختلف اوقات میں خوشبوؤں کا اسپرے کرکے صارف کو وقت بتائے گی۔اس مقصد کے لئے گھڑی میں چار ننھے منھے شیشے کے جار نصب کئے گئے ہیں جن میں اپنی پسند کی خوشبو بھریں اور وقت سے آگاہ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنا دن بھی مہکائیں۔