8 فروری 2014
وقت اشاعت: 1:8
ان راستوں پر سفر کرنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں!
نیویارک…این جی ٹی…ویسے تو راستے سفر میں آسانی کے لئے بنائے جاتے ہیں لیکن کچھ راہیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن پر سفر کرنے کاتصور ہی بڑے بڑوں کے چھکے چھڑانے کے لئے کافی ہے۔یقین نہ آئے تودنیا بھر کے چند خطرناک ترین راستے دیکھ لیں جن پر سفر کرنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں کیونکہ ذرا سی بھی غلطی آپ کو حال سے ماضی کا قصہ بنا سکتی ہے۔ اونچے اونچے خطرناک پہاڑوں پر موجودان گزرگاہوں پر چلتے ہوئے یقینا سانسیں تھم جاتی ہوں گی اس لئے ان پر سفر کرنے والوں کی ہمت کو بھی داد دینی پڑے گی جو اپنی جان پر کھیل کر یہ کام سر انجام دیتے ہیں۔