تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 فروری 2014
وقت اشاعت: 2:2

افریقہ میں روبوٹ نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لی

نیویارک…این جی ٹی…افریقہ کے کئی شہروں میں انسان کی جگہ روبوٹس نے ٹریفک کنٹرول کر نا شروع کر دی ہے۔جی ہاں یہ کوئی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ ترقی پذیر ملک افریقہ کے شہر کا ایک نیا روپ ہے جہاں ماہرین نے ٹریفک کنٹرول کر نے کاکام اب روبوٹ کے حوالے کر دیا ہے۔یہ روبوٹ ٹریفک پولیس آفیسرہونے کے ساتھ ٹریفک لائٹ کا کھمبا بھی ہے جو اپنے مشینی بازوؤں پر نصب سرخ،سبز اور پیلی رنگ کی لائٹس جلا بجھا کر ٹریفک کو کنٹرول کر تا ہے۔8فٹ لمبے اس روبوٹ کو بھی حقیقی پولیس مین کی طرح اس کے چہرے پر سیاہ چشمہ لگایا گیا ہے جواپنے اندر نصب کیمروں اور سینسرز کی بدولت ٹریفک کو کنٹرول کر تا ہے اور اس کی عمدہ پر فارمنس سے شہری بھی خوش ہیں جونہ تو رشوت لیتا ہے اور نہ ہی لڑائی جھگڑے کر تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.