9 فروری 2014
وقت اشاعت: 6:56
پیانو پر موسیقی اور ویڈیو گیم ساتھ ساتھ !
ٹوکیو…این جی ٹی …جاپان میں پیانو اور ویڈیو گیم کھیلنے والے شوقین افراد کیلئے ایک ایسا سسٹم متعارف کر وایا گیا ہے جس کے تحت وہ ایک ساتھ اور ایک ہی وقت میں یہ دونوں کام ساتھ ساتھ کر سکتے ہیں۔ایک ایسی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے ویڈیو گیم کو پیانو کے ساتھ منسلک کر لیا جاتاہے اور جیسے ہی پیانو کی کیز بجائی جاتی ہیں تو مو سیقی کے سُر بکھیرنے کے ساتھ ساتھ سامنے لگی اسکرین پر ویڈیو گیم بھی کھیلا جاسکتا ہے۔پیانو کی کیز بجانے سے موسیقی تو تخلیق ہوتی ہی ہے لیکن ساتھ سامنے اسکرین پر ویڈیو گیم کے کھلاڑی کو مکا بھی لگتا ہے ۔ہے نہ ایک تیر سے دوشکار ۔