تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:53

40 ہزار ہیروں سے مزین دنیا کے مہنگے ترین جوتے

برسلز… این جی ٹی…سونے کے زیورات تو تمام خواتین کوخوب پسند ہوتے ہیں اور ان کو پہن کر وہ اپنی شخصیت میں چار چاند لگا لیتی ہیں لیکن اب دیکھنا ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین یہ جوتے کون خرید سکتا ہے ۔جی ہاں بیلجئیم کی ایک کمپنی نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے فروخت کے لئے پیش کئے ہیں جن کی تیاری میں تقریباً چالیس ہزار ہیرے اور پانچ ہزار گرام(پانچ کلو) سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔تیس ہزار گھنٹوں کے طویل دورانئے میں تیار کئے گئے ان دلکش جوتوں کی نمائش بیلجیئن شہر انٹرپ (Antwerp)کے میوزیم میں جاری ہے جن کی قیمت دو ملین پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.