15 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:40
اناڑی کھلاڑی کرتب دکھانے کے شوق میں ہڈی پسلی ایک کروا بیٹھا!
مانچسٹر…ذرا اِن صاحب کو تو دیکھئے جو اسکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب دکھانے چل پڑے لیکن مہارت نہ ہونے کے سبب دوسروں کیلئے سبق بن کر رہ گئے۔ نہایت پُر اعتماد طریقے سے ریمپ پر اسکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب دکھانے کی کوشش کی لیکن اسکا حد سے بڑھا ہوا اعتمادہی اسے لے ڈوبا او ر گر کے اپنی ہڈی پسلی ایک کروا بیٹھا۔گرنے کے بعد دوستوں نے آکر سہارا دیا،اسکیٹ بورڈنگ کے اس انوکھے مظاہرے پر وہ مشہور تو ہو ہی گیا لیکن اس مشہوری سے تو گمنامی ہی بھلی ۔