تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 فروری 2014
وقت اشاعت: 7:8

ماہر فنکار نے جھاڑو کوہی موسیقی کے آلے میں بدل ڈالا

تائپے…موسیقی کے میدان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے مہنگے آلات موسیقی کا ہونا ضروری نہیں بلکہ لگن سچی ہو تو ذرا سی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بھی اس شوق کی تسکین کی جاسکتی ہے۔عملی نمونے کے طور پر تائیوان سے تعلق رکھنے والے اس شخص کوہی دیکھ لیں جس نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھاڑوکے ساتھ منسلک ہوہے کے پائپ کو ہی موسیقی کے آلے میں تبدیل کر ڈالا۔اس فنکار نے پائپ کے ذریعے ایسی شاندار اور دل موہ لینے والی دھنیں پیش کیں جس کو سننے والے بھی سر دھنتے نظر آئے۔اتنی شاندار مہارت اورایسی فنکاری دیکھ کر داد تو دینی ہی پڑے گی !!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.