19 فروری 2014
وقت اشاعت: 8:50
اپنی داڑھی میں مختلف اشیاء اٹکانے کا ماہرامریکی نوجوان
لاس اینجلس…آرٹسٹک انداز میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنا بھی اپنے اندر ایک فن ہے اور امریکا سے تعلق رکھنے والا آرٹ ڈائریکٹر شاید اسی شعبے میں کمال مہارت رکھتا ہے۔امریکی شہر لاس اینجلس کا رہائشی 27سالہ پیئرس تھیوٹ نامی یہ نوجوان اپنی داڑھی میں مختلف اشیاء انتہائی مہارت اور نفاست سے اٹکاکر انکی تصاویر کھینچواتا ہے۔تھیوٹ اپنی داڑھی میں شیونگ ریزرز سے لیکر اسٹراز،کاک ٹیل کی چھتریاں،جلی ہوئی ماچس کی تیلیاں ،اےئر بڈز،لیگو بلاکس،کچے نوڈلز،لولی پاپس،بوز،پینسلیں،گمی وارم جیلیزاور دیگر کئی اشیاء اٹکانے کا شاندار مظاہرہ کرچکا ہے ۔تھیوٹ کی اہلیہ اسٹیی اسکی اس منفردقابلیت کی تصاویر کھینچ کر آن لائن بلاگ وِل اٹ بیرڈ(Will It Beard)پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہے جسے تیزی سے مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔