23 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:39
چار لاکھ ما چس کی تیلیوں سے تیار کیا جانے والا حیرت انگیز شاہکار
نیویارک…این جی ٹی…ماچس کی تیلیاں آگ جلانے کے کام تو آتی ہی ہیں لیکن امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے اب ان نازک لکڑی کی تیلیوں سے مجسمہ سازی کرتے ہوئے ان کا انوکھا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ ماہر آرٹسٹ عام ماچس کی تیلیوں کو گُلوسے چپکاتے ہوئے انتہائی باریک بینی اوراحتیاط سے دلکش شاہکار تیار کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آرٹسٹ کا تیار کردہ ایک عظیم الشان ماڈل جو مشہور ہالی ووڈ فلم لارڈ آف دی رنگز میں دکھائے جانے والے قلعے سے متاثر ہو کرتیار کیا گیا ہے ،کی تیاری میں4لاکھ 20ہزار ماچس کی تیلیاں استعمال کی ہیں جس نے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افرادکو حیران کر دیا ہے۔