4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:14
کینیڈین آرٹسٹ کا تیار کردہ منفرد وال آرٹ!!
اوٹاوہ …این جی ٹی …عام طور پر گھر کے درودیواروں پرگھڑی،تصاویر یا پینٹنگز لٹکائی جاتی ہیں لیکن ایک کینیڈین آرٹسٹ نے دیواروں کیلئے ایک منفرد ہی وال آرٹ متعارف کر وایا ہے جو انسانی ہاتھ کے اشارے سے حرکت میں آجاتا ہے۔چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنے اس آرٹ کو دیوار کے ساتھ لٹکایا جاتا ہے جس میں مو جودجدید ٹیکنالوجی کے سینسرز کی بدولت انہیں چھونے یا دور سے ہاتھ لگایاجائے تو یہ حرکت میں آکر ایک دلکش منظر پیش کر تے نظر آتے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اس انٹر ایکٹو وال آرٹ کے قریب سے بھی کوئی انسان گزرے تو اس میں ہل جل شروع ہو جاتی ہے۔